۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دینی مدارس

حوزہ/ یوسف بلمہدی، وزیر اوقاف و أمور مذہبی نے مدارس کو دشمن کے ثقافتی یلغار کے خلاف سیسہ پلائی دیوار قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اوقاف یوسف بلمہدی نے پارلیمنٹ میں بعض نمایندوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ مدارس کے طلبا اور قرآنی مدرسوں پر توجہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ابراہیم بوغالی اسپیکر پارلیمنٹ کی زیرصدارت نشست سے گفتگو میں انکا کہنا تھا : حکومت قرآنی مدرسوں کی حمایت سے بیگانوں کے ثقافتی یلغار اور اقدار کا مقابلہ کررہی ہے۔

وزیر اوقاف الجزایر نے قرآنی مدارس کے طلبا اور طالبات کو ایک سرمایہ قرار دیتے ہویے کہا کہ یہ دشمن کے مقابل گرانقدر اثاثے ہیں۔

انکا کہنا تھا: حفظ قرآن کے سرٹیفیکٹ ، بعض مدارس کو اسناد جاری کرنے کے اجازت نامے، حفاظ کرام کو مختلف کورسز میں معاونت کی سہولت وغیرہ وزارت اوقاف کے اقدامات میں شامل ہیں۔

بلمہدی نے وزارت اوقاف کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہویے کہا کہ اسلامی ورثے کے احیاء کے لیے پرانے نسخوں کی اشاعت نو، خطی نسخوں کی ڈیجٹل کاپی تیار کرنا اور محققین کی خدمت رسانی وزارت اوقاف کی دیگر سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .